ٹیکسٹائل ایکسپورٹس

ٹیکسٹائل ایکسپورٹس میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی کمی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) رواں سال اگست کے مہینے میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹس کا مجموعی حجم ایک ارب 48 کروڑ رہا جبکہ گذشتہ سال اگست میں ایک ارب 58 کروڑ ڈالر کی ایکسپورٹس ہوئی تھیں۔

اپٹما کے مطابق اس طرح ٹیکسٹائل ایکسپورٹس میں سالانہ بنیادوں پر چھ فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، ماہانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 11 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جولائی 2023 میں ایک ارب 31 کروڑ ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات ریکارڈ ہوئی تھیں۔اپٹما کے مطابق رواں برس کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 19 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، گذشتہ سال آٹھ ماہ کے دوران 13 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات رہی تھیں جب کہ رواں سال اس کا حجم 10 ارب 58 کروڑ ڈالر رہا ہے۔

ٹیکسٹائل ایکسپورٹس میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی کمی ہوئی ہے، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مطابق اگست میں مجموعی ٹیکسٹائل ایکسپورٹس 1.48 ارب ڈالر کی ہوئیں، گذشتہ سال اگست 2022 میں 1ارب 58 کروڑ ڈالر کی ایکسپورٹس ہوئی تھیں۔