اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ٹیوٹا ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیکنیکل سپورٹ سے 17سینٹر آف ایکسیلنس بنانے جا رہا ہے،اگلے دو سال میں ٹیوٹا کے تمام اداروں کو سی بی ٹی اینڈ اے پر لے کر جائیں گے،وزیراعلیٰ ہنر مند پروگرام کے تحت1لاکھ سے زائدنوجوانوں کو مفت فنی تعلیم دی گئی،پنجاب میں نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بنائی گئیں،سیالکوٹ میں عالمی معیارکی انجینئرنگ یونیورسٹی بنائی جارہی ہے۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ٹیوٹا ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیکنیکل سپورٹ سے 17سینٹر آف ایکسیلنس بنانے جا رہا ہے پاکستان کی پہلی الیکٹرک کاربھی ٹیوٹا میں تیار ہوگی۔ٹیوٹا کے 140اداروں میں سی بی ٹی اینڈ اے کے تحت 37کورسز کرائے جارہے ہیں۔اگلے دو سال میں ٹیوٹا کے تمام اداروں کو سی بی ٹی اینڈ اے پر لے کر جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی تاریخ کاپہلاسکل ٹیکنالوجی پارک بننے جارہا ہے۔پنجاب کاپہلا سکل میپنگ پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے ۔وزیراعلیٰ ہنر مند پروگرام کے تحت1لاکھ سے زائدنوجوانوں کو مفت فنی تعلیم دی گئی۔پنجاب میں نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بنائی گئیں۔سیالکوٹ میں عالمی معیارکی انجینئرنگ یونیورسٹی بنائی جارہی ہے۔