کِرگیوس 13

ٹینس اسٹار نک کِرگیوس آسٹریلین اوپن سنگلز سے دستبردار

میلبورن(رپورٹنگ آن لائن) آسٹریلیا کے ٹینس اسٹار نک کِرگیوس نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ماہ ہونے والے سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سنگلز مقابلوں میں حصہ نہیں لیں گے کیونکہ وہ پانچ سیٹ کے میچز کھیلنے کے لیے ابھی مکمل طور پر تیار نہیں ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ ٹینس اسٹار نک کِرگیوس جو 2015 میں اپنے ہوم گرینڈ سلام کے کوارٹر فائنل تک پہنچے تھے، حالیہ برسوں میں انجریز کے باعث مشکلات کی زد میں آگئے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ ٹورنامنٹ میں صرف ڈبلز مقابلوں میں پرفارم کریں گے۔واضح رہے کہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 18 جنوری کو میلبورن پارک میں ہوگا۔

ادھر سابق گرینڈ سلام چیمپئن سٹین واورِنکا کو آسٹریلین اوپن کے لیے وائلڈ کارڈ دے دیا گیا ہے جس سے وہ ایک بار پھر بڑے سٹیج پر ایکشن میں ہوں گے۔ٹینس شائقین کے لیے یہ اعلان خاص اہمیت کا حامل ہے، جہاں ایک طرف نک کِرگیوس کی محدود شرکت ہے، وہیں سٹانسلاس واورِنکا کی واپسی ٹورنامنٹ میں مزید دلچسپی کا باعث بن جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں