کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ مجھے معلوم ہے ٹیم کیلئے اپنی کارکردگی پر کام کرنا ہے، بہت زیادہ محنت کر رہا ہوں اور اس کے نتائج آئیں گے انشا اللہ۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کراچی کنگز کے خلاف جیت کے بعد شاداب خان نے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میری ٹیم اور میری فیملی ہے،ہم ایک دوسرے کا خیال کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے لئے لڑتے بھی ہیں۔
