ڈھاکہ (ر پورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بنگلادیش میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرنے کے بعد بابر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرے پاس اتنی اچھی ٹیم ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سب ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ٹیم آگے بڑھتی ہے ، اس ٹیسٹ میچ کا کا ٹرننگ پوائنٹ ساجد خان کا اسپیل تھا جنہوں نے 8 ا?ؤٹ کیے جبکہ شاہین آفریدی، حسن علی نے جلد وکٹیں لیں ،ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں آج پہلی مرتبہ بولنگ کی البتہ میں فرسٹ کلاس اور انڈ19 میں بولنگ کرچکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اپنی بولنگ پر وکٹ حاصل کرنے کو بہت انجوائے کیا۔بابر اعظم نے کہا کہ کراؤڈ نے جس طرح ہمیں سپورٹ کیا یہ دیکھ کر کافی خوشی ہوئی۔واضح رہے کہ پاکستان نے ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلادیش کو ایک اننگز اور 8 رنز سے شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھی کلین سوئپ مکمل کیا۔ اس سے قبل پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 0ـ3 سے اپنے نام کی تھی۔