باسط علی 28

ٹیم جس قسم کی کرکٹ کھیل رہی ہے، اس کے ساتھ وہ مستحق نہیں کہ سیمی فائنل کھیلے،باسط علی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) انگلینڈ سے شکست سے دلبرداشتہ سابق قومی کرکٹرز نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم سیمی فائنل کھیلنے کی مستحق نہیں۔ ایک انٹرویومیں سابق قومی کرکٹر باسط علی نے کہا کہ پاکستان ٹیم جس قسم کی کرکٹ کھیل رہی ہے، اس کے ساتھ وہ مستحق نہیں کہ سیمی فائنل کھیلے۔باسط علی نے کہا کہ کھلاڑیوں سے زیادہ ٹیم منیجمنٹ کی غلطی ہے، جنہوں نے یہ ٹیم سلیکٹ کی۔

سلیکشن کمیٹی اور مائیک ہیسن جو پیراشوٹ سے آیا اور اب اپنی من مانی کر رہا ہے، ان کی غلطی ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر آج صائم ایوب کو نیچے لا کر بابر سے اوپن کراتے تو بہتر ہوتا۔ بابر کی نمبر چار پر جگہ نہیں بنتی۔ اس نمبر پر بھیج کر خود بابر اور قومی ٹیم کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔ اس سے اوپن کرائویا پھر ڈراپ کر دو۔انہوںنے کہاکہ بابر اعظم سے پہلے قصور وار سلیکٹر جنہوں نے نمبر چار کیلئے سلیکٹ کیا، اس کے بعد کوچ کی باری، تب ہی ٹیم اچھی ہوگی۔

منیجمنٹ میں کوئی ایسا نہیں جس نے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی ہو، بیٹنگ کوچ، ہو یا بولنگ یا ہیڈ کوچ، ان میں سے کسی نے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی تو انہیں کیا پتہ کہ میچوں کا پریشر کیسا ہوتا ہے۔شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم پر طنزیہ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تو پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ اگر پاکستان سیمی فائنل نہ کھیلے تو کوئی حیران نہ ہو۔انہوںنے کہاکہ میچ کا لب لباب نکالا جائے کہ کس نے گندا کھیلا تو لگا کہ ہم نے گندا کھیلا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں