عابد علی 152

ٹیسٹ کھلاڑی عابد علی کی بھرپور نیٹ پریکٹس کی ویڈیو وائرل ہوگئی

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)ٹیسٹ کھلاڑی عابد علی کی بھرپور نیٹ پریکٹس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔گزشتہ سال دسمبر میں دل کی سرجری کے بعد کم بیک کے خواہاں اوپنر عابد علی ہلکی ٹریننگ کے بعد اب بیٹنگ بھی کرنے لگے ، انھوں نے نیٹ میں بھرپور پریکٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی،

جوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،اپنے پیغام میں عابد علی نے کہاکہ رحمتوں بھرے رمضان کے مہینے میں میری ٹریننگ بہتر ہوتی جا رہی ہے، مداحوں کی دعاؤں سے بیٹنگ کا یہ سلسلہ نیٹ سے نکل کر میدان اور پاکستان ٹیم تک آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں