“ٹیسٹوں کی فیس ادا کریں” پنجاب فرانزک ایجنسی نے وفاق،سندھ، بلوچستان اور گلگت کا کھاتہ کھول لیا

شہباز اکمل جندران۔۔۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، سندھ ، بلوچستان اور گلگت بلتستان نے سول اور فوجداری مقدمات میں ٹیسٹوں کے عوض مجموعی طورپر پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو 13 لاکھ روپے سے زائد ادائیگی کرنا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد نے 650 ٹیسٹوں کے عوض 59لاکھ روپے میں سے 46 لاکھ روپے اداکئے ہیں جبکہ 12 لاکھ روپے کی ادائیگی ابھی باقی ہے۔

اسی طرح بلوچستان نے 361 ٹیسٹوں کے عوض پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو50اکھ روپے میں سے 49 لاکھ سے زائد ادائیگی کردی ہے اور 57ہزار روہے ابھی تک ادا نہی کیئے۔

گلگت بلتستان انتظامیہ نے49 ٹیسٹوں کے عوض5 لاکھ 50 ہزار روپے میں سے 5 لاکھ 47 ہزار رہے ادا کئے ہیں اور3 ہزار روپے کی ادائیگی باقی ہے۔

اسی طرح سندھ انتظامیہ کی طرف سے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے مجموعی طور پر 76 ٹیسٹوں کے عوض 6 لاکھ 9 ہزار روپے میں سے 6 لاکھ 7 ہزار روپے ادا کر دیئے ہیں۔

واضح رہے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی صوبہ پنجاب کی پولیس سے ٹیسٹوں کی فیس وصول نہیں کرتی اور مجموعی طور پر ایک لاکھ 5 ہزار ٹیسٹ مفت میں کیئے گئے ہیں۔