ڈاکٹر فاروق ستار 9

ٹیسوری کو ہٹاکر وفاق نے واضح پیغام دیا ہے کہ انھیں اب ہماری ضرورت نہیں،فاروق ستار

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار نے کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ کے عہدے سے ہٹائے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔

ایک بیان میں فاروق ستار نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ہٹاکر وفاقی حکومت اور وزیر اعظم نے ہمیں یہ واضح پیغام دیا کہ انھیں اب ہماری ضرورت نہیں ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں اب اس مسئلے کو اپنی ریڈ لائن بنانا چاہیے اور فی الفور حکومت کو خیر باد کہہ دینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں