بجلی صارفین

ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلئے نیپرا میں درخواست

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کے لیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کے لیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں سبسڈی سے متعلق سماعت 4 اپریل کو ہوگی.

اپریل سے جون تک 3 ماہ کے لیے سبسڈی میں اضافہ کیا جائے گا۔ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کو 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا اور لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین کو سبسڈی دی جائے گی۔