واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ محصولات میں اضافے سے کچھ تکلیف ہوگی لیکن اس کے نتائج شاندار ہوں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ جو ملک امریکا کی درآمدات پر ٹیرف لگائے گا، امریکا اس پر اور ٹیرف لگائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ امریکا کا سنہری دور ہوگا، ہم امریکا کو پھر سے عظیم بنائیں گے، امریکا اب عقلمندی کے ساتھ چلایا جارہا ہے، جس کے نتائج شاندار ہوں گے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ کیوں ہم کینیڈا کو سبسڈی دینے کیلیے سیکڑوں ارب ڈالر ادا کرتے ہیں؟ ہمیں کینیڈا کے پاس کسی بھی چیز کی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا کو ہماری 51ویں ریاست بننا چاہیے، کینیڈا کے لوگوں کیلیے بہتر فوجی تحفظ اور کوئی ٹیرف نہیں ہوگا۔