کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)مشہور فلم ‘بول’ میں زینب کا کردار نبھانے والی حمیمہ ملک کی معنی خیز پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سرحد پار تک اپنی اداکاری کے جوہر دکھاکر لاکھوں مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی حمیمہ ملک سوشل میڈیا پر زیادہ فعال نظر نہیں آتی ہیں لیکن اْن کی جانب سے جب بھی کوئی پوسٹ سامنے آتی ہے تو وہ معلوماتی اور معنی خیز ہوتی ہے جسے اْن کے چاہنے والے بہت پسند کرتے ہیں۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر حمیمہ ملک نے ‘مٹی کا انسان’ کے عنوان سے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘کمزور انسان کو دیکھ کر لوگ بھول جاتے ہیں کہ وہ کمزور ٹوٹ کر ہوا ہے اور ٹوٹتے وہی ہیں جو حساس ہوتے ہیں۔
حمیمہ ملک نے لکھا کہ ‘مضبوط تو صرف عمارتیں ہوتی ہیں، کبھی تو وہ بھی نہیں، پھر ہم انسان تو محض بشر یعنی مٹی کے بنے ہیں۔ٹوئٹر پر معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے حمیمہ ملک نے لکھا کہ ‘یہ صرف اْن کی سوچ ہے۔اداکارہ کی سوچ کی حمایت کرتے ہوئے ٹوئٹر صارفین نے کہا کہ ‘آپ نے بالکل ٹھیک کہا اور ہم آپ کی بات سے اتفاق کرتے ہیں۔واضح رہے کہ حمیمہ ملک نے بطور ماڈل شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، ماڈلنگ میں کامیابی کے بعد اْنہوں نے متعدد پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔اْن کی معروف پاکستانی فلم ‘بول’ ہے جبکہ وہ ایک بالی وڈ میں بھی بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔