کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں پرفارم کرکے پاکستان ٹیم میں جگہ بنانا چاہتا ہوں۔ایک انٹرویویںفاسٹ بولر میر حمزہ نے کہا کہ ہر کسی کا گول ہوتا ہے کہ اپنے ملک کی نمائندی کریں میرے بھی یہی خواہش ہے کہ کسی بھی وائٹ بال کرکٹ میں پرفارم کرکے پاکستان ٹیم میں جگہ بناؤں۔انہوں نے کہا کہ ریجن اور فرنچائز کرکٹ میں بہت زیادہ فرق ہے، پی ایس ایل میں پروفیشنلزم اور چیلنجز زیادہ ہیں، زیادہ تر وہ کھلاڑی ہوتے ہیں جو قومی ٹیم کے لیے کھیل چکے ہوتے ہیں اور فرنچائز کرکٹ ریجن سے اوپر ہوتی ہے۔
میر حمزہ نے کہا کہ میرا یقین ہے جو صرف وائٹ بال کرکٹ کھیلتا ہے وہ ٹیسٹ کا بولر نہیں بن سکتا، ریڈ بولرز کے کھلاڑی نے ہر طرح کی کنڈیشن پر بولنگ کی ہوتی ہے اسے اندازہ ہوتا ہے اور اسے اس کا فائدہ بھی ہوتا ہے۔فاسٹ بولر نے کہا کہ کراچی کنگز کے ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے، اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے خلاف پلان یہی تھا کہ اگر وکٹیں پاور پلے میں حاصل کرلیں تو کافی آسان ہوجائے گا، اس میں الحمدللہ کامیاب بھی رہے ہیں۔میر حمزہ نے کہا کہ یہ اندازہ تھا کہ میچ لو اسکورنگ ہوگا کیونکہ پچ سلو تھی لیکن تھوڑا کریڈٹ فاسٹ بولر اور اسپنرز کو جاتا ہے کہ قلندرز کو کم رنز تک محدود کیا ہے۔









