کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے جنرل سیکریٹری محمد علی درانی نے کہا ہے کہ ٹکرا وکی کیفیت ہے اسکے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے، اپوزیشن اور حکومت میں مسائل کا حل مذاکرات سے چاہتے ہیں۔ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد علی درانی نے کہا کہ ٹریک ٹو ڈائیلاگ شروع ہوگئے ہیں اور نظر بھی آرہے ہیں۔
محمد درانی نے کہا کہ فردوس عاشق نے بھی کہا کہ مذاکرات ہونے چاہئیں، قوم بھی اپوزیشن اور حکومت میں گفتگو کا آغاز چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت میں مسائل کا حل مذاکرات سے چاہتے ہیں، مذاکرات کا آغاز اختلاف کے اظہار پر ہی ہوا کرتا ہے۔
جنرل سیکریٹری مسلم لیگ فنکشنل کا کہنا تھا کہ شہباز گل کی بات یہی ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے پابندی ہیں، ایسے لوگ ہیں جو حالات نارمل کرنے کےلیے کردار ادا کرسکتے ہیں۔ محمد علی درانی نے کہا کہ ایسے لوگوں کو جیل میں رکھنے کے بجائے کردار ادا کرنے کا موقع دینا چاہیے۔