مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)ملک بھر میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیادوں پر68فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں ٹریکٹروں کے 30591 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 68 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ٹریکٹروں کے 18249 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی،
فروری میں ٹریکٹروں کے 3366یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں ملک میں ٹریکٹروں کے 3330 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی اعدادوشمارکیمطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں ملت کے 20666 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 81 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ملت کے 11106 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں اے جی ٹی ایل کے 10526 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 47 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں اے جی ٹی ایل کے 7143 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔