ٹرانسپورٹ 87

ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام فیلڈ میں متحرک

اوکاڑہ
( شیر محمد)سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصیٰ ریاض کی زیر نگرانی بین الاضلاعی اور شہری روٹس پر ٹرانسپورٹ وہیکلز کا جائزہ لیا گیا، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں، سواریوں سے اوور چارجنگ اور اوورلوڈنگ سمیت دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور دیگر ٹریفک قوانین کے تحت چیکنگ کی گئی،

سیکریٹری ڈی آر ٹی اے اقصیٰ ریاض نے کہا ہے کہ شہریوں کے سفر کو محفوظ اور آرام دہ بنانے کے لیے قوانین پر سختی سے عملدرآمد لازمی ہے، اس لیے وارننگ کے بعد خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور قانونی کارروائیاں کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ عوام گاڑیوں میں کرایوں کی اوور چارجنگ اور اوورلوڈنگ فوری طور پر ڈسٹرکٹ ریجن ٹرانسپورٹر اتھارٹی کو دیں تاکہ خلاف ورزیوں کا سدباب کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں