عالمی ادارہ صحت

ٹریفک حادثے میں ماں نوجوان بیٹے سمیت جاں بحق،باپ اور دو بیٹیاں بھی زخمی،پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کا اظہار افسوس

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) ٹریفک حادثے کے دوران ماں جواں سالہ بیٹے سمیت جاں بحق ہو گئی جبکہ باپ اور دو بیٹیاں بھی زخمی ہو ئیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج کا اسسٹنٹ لائبریرین ظفر عباس فیملی کے ہمراہ اپنے آبائی ضلع بھکر جا رہا تھا کہ گاڑی راستے میں حادثے کا شکا ر ہوگئی جس کے نتیجے میں ظفر عباس کی اہلیہ اور طالب علم بیٹا چل بسا،اسے اور اُس کی دو بیٹیوں کو بھی چوٹیں آئیں۔

اس افسوسناک واقعہ پر پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونیوالوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی۔ایپکا یونٹ پی جی ایم آئی کے چیئرمین چوہدری امتیاز،صدر کاشف گجراور سیکرٹری جنرل خواجہ عثمان و دیگر عہدیداروں اور ادارے کے ملازمین نے کہا کہ وہ ظفر عباس کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے۔