چین

ٹرمپ 13 سے 16 مئی تک سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے،امریکا

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 سے 16 مئی تک سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیاوِٹ نے گزشتہ روز رپورٹرز کو صدر ٹرمپ کے دورہ مشرق وسطی بارے بتایا۔واضح رہے امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر اپنا پہلا غیرملکی دورہ سعودی عرب کا کریں گے۔

ان کا 6 مارچ کو کہنا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر آئندہ ڈیڑھ ماہ کے دوران مملکت جائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا تھا کہ میں نے اپنے پہلے دورِ صدارت کے دوران 2017 میں اپنا پہلا غیرملکی دورہ بھی ریاض کا ہی کیا تھا۔