واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گولڈ کارڈ ویزا پروگرام کی نقاب کشائی کر دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی رہائش کے لیے 10 لاکھ ڈالرز کے ویزا پروگرام کی نقاب کشائی کی۔
امریکہ کے وزیر تجازت ہاورڈ لٹنک کے مطابق گولڈ کارڈ کے منصوبے کے تحت امریکیوں کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کو ہی امریکی شہرت حاصل کرنے کی اجازت دے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گولڈ کارڈ ویزا پروگرام کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کی فیس انفرادی طور پر 10 لاکھ امریکی ڈالرز جبکہ کاروبار کے لیے 20 لاکھ امریکی ڈالرز رکھی گئی ہے۔ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مذکورہ پروگرام کامیاب ہوگا۔ اس اقدام سے ٹیکس کم اور قومی قرضوں کی فوری ادائیگی ممکن ہوسکے گی۔









