ٹرمپ 32

ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کی رضا پہلوی سے خفیہ ملاقات

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے شاہ ایران کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی سے خفیہ ملاقات کی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں ایران میں ہونے والے مظاہروں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ایران میں پرتشدد مظاہروں کے بعد ایرانی حکومت مخالف شخصیت اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان یہ پہلی اعلی سطحی ملاقات تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں