لیاقت بلوچ

ٹرمپ کے مقابلے میں غزہ کی تعمیر نو پر او آئی سی کا متبادل منصوبہ بہت اچھا ہے، لیاقت بلوچ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے مقابلے میں غزہ کی تعمیر نو پر او آئی سی کا متبادل منصوبہ بہت اچھا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے بہادر مظلوم فلسطینیوں نے تاریخ کا دھارا بدل دیا ہے۔معاشی معاملات پر بات کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ چین، سعودی عرب، امارات نے قرض واپسی مدت میں توسیع دی تاہم انہوں نے حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کے معاشی ترقی کے اعلانات کہاں ہیں؟۔

پاک افغان تعلقات پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان تعلقات میں کشیدگی دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے، پاکستان اور افغانستان کی حکومتیں امریکی جال میں نہ پھنسیں۔