45

ٹرمپ کی طرف سے ہتکِ عزت کا دعوی، برطانوی ٹی وی کا مقابلہ کا عزم

لندن(رپورٹنگ آن لائن )برطانوی نشریاتی ادارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دائر کردہ کسی بھی قانونی کارروائی کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ان کی ایک تقریر کی ایڈیٹنگ پر ہتکِ عزت کے مقدمے کی ادارے کی نظر میں کوئی بنیاد نہیں.

برطانوی ٹی وی کے سربراہ سمیر شاہ نے کہاکہ اس تمام معاملے میں ہم یقینا اپنی اعانت کے استحقاق اور اپنی لائسنس فیس ادا کرنے والوں یعنی برطانوی عوام کے تحفظ کی ضرورت سے بخوبی واقف ہیں۔ میں آپ پر بالکل واضح کر دینا چاہتا ہوں –

ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ہتکِ عزت کے مقدمے کی کوئی بنیاد نہیں ہے اور ہم اس کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں