ٹرمپ 58

ٹرمپ کی طرف سے مصر اور ترکیہ کے صدور کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیہ کے صدر طیب ایردوآن اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو خط لکھ کر باضابطہ طور پر غزہ مین امن منصوبہ آگے بڑھانے کے لیے امن بورڈ میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں امن بورڈ کا قیام شامل ہے جو عبوری طور پر غزہ کے امور کی نگرانی کرے گا۔

نیز ٹیکنو کریٹس پر مشتمل انتظامی کمیٹی کی بھی مانیٹرنگ کرے گا۔اس امن بورڈ کے سربراہ خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہوں گے۔ ان کی طرف سے صدر طیب ایردوآن کو اس امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت کی تصدیق ترک صدر کے دفتر نے بھی کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں