واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے سے متعلق قانون کے نفاذ کو موخر کیا جائے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ کو کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے یا اسے فروخت پر مجبور کرنے سے متعلق قانون کے نفاذ کو موخر کیا جائے۔
ٹرمپ نے کہا وہ چاہتے ہیں کہ صدارت کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ان کے پاس اس مسئلے کے سیاسی حل کے لیے وقت ہو۔