کریملن 55

ٹرمپ کی جانب سے پوتین کو غزہ کی امن کونسل میں شمولیت کی دعوت

ماسکو(رپورٹنگ آن لائن)روسی صدارتی محل کریملن نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین کو امن کونسل میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پٹی کی جنگ کے بعد نگرانی اور تعمیر نو کے لیے تجویز کیا ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ حقیقت میں صدر پوتین کو سفارتی ذرائع کے ذریعے امن کونسل میں شمولیت کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس تجویز کی تمام تفصیلات کا اس وقت جائزہ لے رہے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ باریک نکات کی وضاحت کے لیے امریکی فریق سے رابطہ ہو سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں