ٹرمپ

ٹرمپ کا کرسمس تک افغانستان سے فوج نکالنے کا اعلان

واشنگٹن(ر پورٹنگ آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ کرسمس تک افغانستان سے فوج نکالنے کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر نے کرسمس تک افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلاکی خواہش کا اظہار کر کے امریکا کی طویل ترین جنگ کے خاتمے کی ٹائم لائن دے دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کرسمس تک افغانستان میں بہادر امریکی مرد و خواتین کی تعداد بہت تھوڑی رہ جانی چاہیے۔واضح رہے کہ افغان طالبان سے طے کے گئے معاہدے میں امریکا نے 2021 کے وسط تک تمام فوجی افغانستان سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا۔