بارک اوباما 10

ٹرمپ کا ماحولیاتی آلودگی کو نظر انداز کرنا عوام کی صحت کیلئے خطرہ ، اوباما

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)سابق امریکی صدر بارک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ماحولیاتی آلودگی کو نظر انداز کرنا امریکی شہریوں کی صحت کے لیے خطرہ ہے۔

بارک اوباما نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں زہریلی گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کے وفاقی قوانین، خاص طور پر گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں سے متعلق ضوابط کی قانونی بنیاد بننے والے اہم سائنسی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اس قانون کے بغیر ہماری صحت کو خطرہ ہے اور ہماری موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے کی صلاحیت میں بھی کمی آئے گی۔سابق امریکی صدر نے یہ بھی لکھا کہ یہ سب کچھ اس لیے کیا گیا تاکہ فوسل فیول انڈسٹری اور بھی زیادہ پیسے کما سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں