ڈونلڈ ٹرمپ 53

ٹرمپ کا ایلون مسک کو خدمات پر سونے کی چابی کا تحفہ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو “ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی میں ان کی خدمات پر سونے کی چابی کا تحفہ دے کر رخصت کیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر اوول آفس میں ایک مختصر مگر اہم تقریب بھی منعقد کی گئی، ایلون مسک اب دوبارہ اپنی کمپنیوں جیسے ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کی قیادت سنبھالیں گے۔

صدر ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ ایلون مسک نے واشنگٹن کے پرانے طریقے بدل ڈالے، ہم نے بے شمار غیر ضروری معاہدے منسوخ کیے اور اربوں ڈالر کی بچت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں