واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن )صدر ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی شہری ایران چھوڑ دیں تو یہ برا خیال نہیں ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر ایران مظاہرین کو پھانسی دیتا ہے تو ہم بہت سخت کارروائی کریں گے.ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، ایران میں قتل عام ان کے علم میں ہے، ایران میں ہلاکتوں کی صحیح تعداد جلد معلوم کرلیں گے۔ایرانی مظاہرین کے لیے مدد آرہی ہے کا مطلب بتانے کے سوال پر ٹرمپ نے صحافیوں کو جواب دیا کہ آپ کو خود ہی اس کا مطلب سمجھنا ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی شہری ایران چھوڑ دیں تو یہ برا خیال نہیں ہے، ایران میں ہونے والی ہلاکتوں کی درست تعداد ابھی نہیں بتائی گئی، کسی نے ہلاکتوں کی تعداد کم بتائی کسی نے زیادہ بتائی، جلد معلوم ہوجائے گی، غالبا ہم اگلے 24 گھنٹوں میں اس کا پتا لگا لیں گے۔









