کنگ فلو

ٹرمپ نے کورونا وائرس کو ’کنگ فلو‘ کا نام دیدیا

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کو ’کنگ فلو‘ کا نام دیدیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ بارہا کووڈ 19 کو ’چینی وائرس‘ یا ’ووہان وائرس‘ کے نام سے پکارتے آئے ہیں جس پر شہریی ادیوں کے متعدد گروہوں نے سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کئی بار متنبہ کیا کہ اس سے ایشیائی امریکیوں کے خلاف نسل پرستی اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے تاہم امریکی اوکلاہوما میں ریلی کے دوران صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کورونا وائرس کو ’کنگ فلو‘ کے نام سے پکارا ہے۔

کووڈ 19 سے متعلق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تاریخ میں کسی بھی بیماری کے مقابلے میں اس وائرس کے زیادہ نام ہیں۔ میں اسے کنگ فلو کا نام دے سکتا ہوں۔ میں اس کے 19 مختلف طرح کے نام بتا سکتا ہوں ۔