چین

ٹرمپ نے پبلک ریڈیو اور براڈکاسٹنگ سروس کی فنڈنگ ختم کردی

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور بڑا اقدام کرتے ہوئے نیشنل پبلک ریڈیو اور پبلک براڈکاسٹنگ سروس کے لیے وفاقی فنڈنگ ختم کردی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عوامی نشریاتی اداروں کے وفاقی فنڈنگ ختم کرنے کے ایک انتظامی حکمنامے پر ٹرمپ نے دستخط کیے، انکا یہ دعوی کیا ہے کہ مذکورہ ادارے متعصب ہیں، وہائٹ ہاس نے این پی آر اور پی بی ایس پر الزام لگایا کہ وہ بائیں بازو کے پروپیگنڈے کو ہوا دے رہے ہیں۔

ٹرمپ کے دستخط کردہ حکمنامے میں کارپوریشن فار پبلک براڈکاسٹنگ اور تمام وفاقی محکموں اور ایجنسیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دو عوامی نشریاتی اداروں کو فنڈز کی فراہمی ختم کر دیں۔