واشنگٹن ( رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں مہنگائی میں کمی آنے کا دعوی کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں پیٹرول سمیت روزمرہ کی اشیا کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی میں بھی کمی آئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں مارچ میں روزمرہ کی اشیا کی قیمتوں میں غیر متوقع کمی دیکھی گئی ہے۔








