ٹرمپ

ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کی دوبارہ انتخاب کیلئے نامزدگی قبول کرلی

واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاس کے جنوبی صحن سے تقریر کرتے ہوئے ریپبلکن پارٹی کی

جانب سے دوبارہ انتخاب کیلئے نامزدگی قبول کر لی۔ریپبلکن قومی کنونشن 2020کے اختتام پر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ

میرے ہم وطنو! آج رات میں انتہائی تشکر اور پرامید ہوکر اور فخر کے ساتھ امریکہ کے صدر کے طور پر نامزدگی قبول کرتا ہوں۔ٹرمپ

کی باہر 1 ہزار سے زائد افراد کے سامنے کی جانے والی تقریر میں خلل ڈالنے کیلئے مظاہرین وائٹ ہاس کے باہر جمع ہوگئے تھے .

جن میں سے زیادہ تر نے ماسک نہیں پہن رکھا تھا اور سماجی فاصلے کو بھی برقرار نہیں رکھا تھا، حساس ادارے نے صدارتی ہاس

کے گرد سکیورٹی میں اضافہ کردیا تھا۔74سالہ ٹرمپ سیاست میں آنے سے قبل ایک کاروباری شخص اور ٹیلی وژن کی

مشہورشخصیت تھے، انہوں نے 2016میں ریپبلکن کی جانب سے صدارتی انتخابات میں اس وقت کی ڈیموکریٹک کی صدارتی

امیدوار،سابق سیکرٹری خارجہ ہلیری کلنٹن کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔رواں سال ان کا مقابلہ سابق

امریکی نائب صدر اور 2020میں ڈیموکریٹک کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے ساتھ ہوگا۔