صدر میکروں

ٹرمپ نے بتایا ایران اسرائیل سیز فائر کے لیے بات چیت ہوئی ہے، فرانسیسی صدر

پیرس ( رپورٹنگ آن لائن)فرانس کے صدر عمانویل میکرون نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے جی سیون رہنماوں کو بتایا ایران اسرائیل سیز فائر کے لیے بات چیت ہوئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے بتایا کہ سیز فائر طے پاگئی تو یورپی شراکت دار ایران جوہری مذاکرات میں حصہ لینے کو تیار ہیں۔میکرون نے کہا کہ امریکیوں نے ایرانیوں سے ملاقات کی پیش کش کی ہے، دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔