ٹرمپ 31

ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے 66 عالمی تنظیموں سے نکلنے کا اعلان کردیا

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی 66 تنظیموں سے امریکا کو نکالنے اور ان کی مالی معاونت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے جن 66 عالمی تنظیموں سے نکلنے کا اعلان کیا ہے ان میں ماحولیات، امن اور جمہوریت پر عالمی تعاون کے بڑے فورمز شامل ہیں۔وائٹ ہائوس کی جاری کردہ فہرست میں 35 ایسے ادارے ہیں جو اقوام متحدہ میں شامل نہیں ہیں، اِن میں بین الاقوامی پینل برائے موسمیاتی تبدیلی IPCC، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ الیکٹورل اسسٹنس اور انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر خاص طور پر نمایاں ہیں۔

وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ امریکا 31 اقوام متحدہ اداروں سے بھی دستبردار ہو رہا ہے، جن میں اقوام متحدہ کا مرکزی موسمیاتی معاہدہ UNFCCC، اقوام متحدہ جمہوریت فنڈ اور زچہ و بچہ کی صحت پر کام کرنے والا اہم ادارہ UNFPA شامل ہیں۔اس حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا تھاکہ 66 عالمی تنظیمیں امریکا کے بجائے اپنا ایجنڈا پروان چڑھاتی ہیں۔ ان عالمی تنظیموں کے ایجنڈے سے امریکا کی خودمختاری اور خوشحالی کو خطرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں