واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا سہرا اپنے سر لیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی۔
میڈیارپورٹس کے م طابق وائٹ ہائوس میں جنوبی افریقا کے صدر رامافوسا سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان بھارت جنگ بندی معاہدے کی تعریف کی۔ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی۔
امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت سے کہا کہ تم لوگ یہ کیا کر رہے ہو؟ دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ بڑھتا جا رہا تھا ۔ پاکستان کے لوگ بہترین اور اس کے رہنما عظیم ہیں، بھارت میں مودی میرا دوست ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے ساتھ بڑے معاہدے کر رہا ہے۔