ہاکان فیدان

ٹرمپ شامی کرد ملیشیا کے ساتھ امریکی تعاون ختم کر دیں گے، ترکیہ کا اظہارِ امید

انقرہ(رپورٹنگ آن لائن )ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ شامی کرد وائی پی جی کے ساتھ امریکی تعاون ختم کر دیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شمالی شام میں تازہ ترین کارروائی میں 23 کرد باغیوں کو ہلاک کر دیا۔ گذشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے یہ کارروائی جاری ہے۔

امریکہ نے پی کے کے پر دہشت گرد کے طور پر پابندی عائد کر دی تھی لیکن وائی پی جی کو شام میں داعش کے خلاف مہم میں اپنے اہم اتحادیوں کے طور پر بھرتی کیا تھا۔

ترکی نے طویل عرصے سے واشنگٹن سے وائی پی جی کی حمایت واپس لینے کا مطالبہ اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹرمپ سابق صدر جو بائیڈن کی پالیسی پر نظرِ ثانی کریں گے۔دسمبر میں شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کی معزولی کے بعد سے شام میں ترک افواج اور ان کے اتحادی کرد باغیوں سے بار بار لڑتے رہے ہیں۔