واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکا نے کچھ امریکی کمپنیوں کو چین کو مصنوعات فروخت کرنے سے روک دیا۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیا کہ ترجمان امریکی محکمہ تجارت کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے کچھ امریکی کمپنیوں کو چین کو مصنوعات فروخت کرنے سے روکا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے چین کو سیمی کنڈکٹر ڈیزائن کرنے والے سافٹ ویئر کی فروخت پر مثر طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ چین کو جیٹ انجن ٹیکنالوجی اور کچھ مخصوص کیمیکلز کی فروخت بھی روک دی گئی ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ تجارت کا کہنا تھا کہ چین کو اسٹریٹجک اہمیت کی برآمدات کا جائزہ لے رہے ہیں، کچھ کمپنیوں کے ایکسپورٹ لائسنس میں اضافی شرائط شامل کی ہیں۔