واشنگٹن(ر پورٹنگ آن لائن)امریکی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج میں ڈیموکریٹ امیدواربائیڈن کی برتری واضح ہونے کے دوہفتے بعد بھی صدر ٹرمپ اپنی فتح اور انتخابات میں دھاندلی کے دعوے پر قائم ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بار پھر امریکی صدر نے مختلف ٹوئٹس میں اپنے دعوے دہرائے۔ انہوں نے سب سے پہلے ٹوئٹ داغا میں الیکشن جیت چکا ہوں۔ ٹوئٹر نے اس پوسٹ کے ظاہر ہوتے ہی اس پر وضاحتی نوٹ دے دیا کہ سرکاری ذرائع انتخابات کے بارے میں کچھ اور بتاتے ہیں۔اس سے اگلے ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ نے جارجیا میں جاری گنتی کو جعلی قرار دیا اور دعوی کیا کہ وہاں ووٹوں کی تصدیق کرنے نہیں دی جارہی۔
ٹوئٹر نے اس دعوے پر بھی خلاف حقیقت کی تنبیہ سے نشان زد کردیا۔صدر ٹرمپ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ پنسلوینیا میں ان کی کمپین کی جانب سے کیا گیا مقدمہ واپس لینے کی جعلی خبر پھیلائی گئی۔ ہم الیکشن کے اپنے نگرانوں کو ہراساں کیے جانے اور گنتی کے عمل دور رکھنے کے کیس پر قائم ہیں۔ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ وہ عدالت لپیٹ دیں گے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔