وفاقی وزیر شوکت ترین

ٹاپ ٹین وزراء میں نام نہ آنے پر وفاقی وزیر شوکت ترین بھی ناراض نظر آنے لگے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) ٹاپ ٹین وزراء میں نام نہ آنے پر وفاقی وزیر شوکت ترین بھی ناراض نظر آنے لگے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم مطمئن نہ ہوئے تو ” چلیں جائیں گے یار !، ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ۔

اتوار کو وزیر اعظم عمران خان کی سفیروں اور صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر وزیر خزانہ شوکت ترین وزیر اعظم ہاؤس پہنچے۔اس موقع پر صحافی نے دریافت کیا کہ کارکردگی کے لحاظ سے ٹاپ 10 وزیروں میں آپ کا نام نہیں آیا، اسی حکومت میں اس سے قبل 3 وزرائے خزانہ تبدیل کیے جاچکے ہیں، اگر وزیر اعظم آپ کی کارکردگی سے بھی مطمئن نہ ہوئے تو آپ کیا کریں گے؟

شوکت ترین نے بیزار کن لہجے میں جواب دیا، چلے جائیں گے یار۔خیال رہے کہ 2 روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی دکھانے والے 10 وزرا کو تعریفی اسناد سے نوازا ہے، جن میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سرفہرست ہیں۔