اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹاس پر آئی حکومت ٹاس پر چل رہی ہے، ٹاس سے عہدے لینے والے بیانات سے ہر روز اپنی نوکریاں بچاتے ہیں،عمران صاحب اینڈ کرائے کے ترجمان عوام کی فکر کریں جو مہنگائی بے روزگاری کے سمندر میں غوطے کھارہے ہیں۔
اتوار کو وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر اپنے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ٹاس پر آئی حکومت ٹاس پر چل رہی ہے، ٹاس سے عہدے لینے والے بیانات سے ہر روز اپنی نوکریاں بچاتے ہیں،نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کی فکر چھوڑیں، آٹا چینی بجلی گیس دوائی کی فکر کریں ،عمران صاحب اینڈ کرائے کے ترجمان عوام کی فکر کریں جو مہنگائی بے روزگاری کے سمندر میں غوطے کھارہے ہیں ،مسلم لیگ (ن) کی قیادت محفوظ ہاتھوں میں ہے ڈالر کی پرواز روکیں جس نے معیشت کی چولیں ہلا دی ہیں۔