ٹائیگرفورس

ٹائیگرفورس پاکستان میں پودے لگاتے نظر آئے گی،عثمان ڈار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ٹائیگرفورس پاکستان میں پودے لگاتے نظر آئےگی اور بہادر نوجوان دس بلین ٹری میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بہادر نوجوان دس بلین ٹری میں کلیدی کردار ادا کریں گے، ٹن بلین ٹری پر ٹائیگر فورس کے ساتھ اسلام آباد میں پودے لگائیں گے جبکہ وفاقی اورصوبائی وزرا اپنے اپنے حلقوں کے ساتھ مل کرپودے لگائیں گے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ پاکستان کی اپوزیشن آئے آگے بڑھے ،سیاسی مخالفت ایک طرف رکھے ، شبہازشریف،بلاول بھٹو،خواجہ آصف آئیں مل کر پودا لگاتے ہیں اور ہم سب مل کرایک یکجہتی کا پیغام قوم کو دیتے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ سندھ میں ایک لاکھ 54نوجوان حکومت کےساتھ کام کرنے کے منتظرہیں، سندھ کے بیشتر علاقے ویران ہیں،آئیں مل کر کراچی کو سرسبز کرتے ہیں، قوم بھی دیکھے گی کون کون رہنما ٹائیگرفورس کے ساتھ مل کرپودے لگاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 5مہینوں سے یہی ٹائیگر فورس خدمت کررہی تھی، اسی ٹائیگر فورس سے نوجوان مستقبل کے لیڈرز بنیں گے، احسن اقبال اکثر کہتے تھے ٹائیگرفورس نظرنہیں آرہی، کل ٹائیگرفورس پاکستان میں پودے لگاتے نظر آئےگی۔