جعفر بن یار
دس سال کے لمبے عرصے کے بعد کل یکم فروری سے 15 فروری تک ٹائیفائیڈ مہم جاری رہے گی
اس مہم میں 09 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو ٹائیفائڈ کے انجکشن لگائے جائیں گے،
لاہور میں تقریبا 50لاکھ 61 ہزار 2 سو 51 کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا، جسمیں 09 ماہ سے لیکر 15 سال تک کے بچوں کو ٹائیفائڈ انجکشن لگائے جائیں گے،اس مہم میں
336 سائیٹ فکسڈ، 2603 رضاکار، 2939 سکلڈ، ٹیم اسسٹنٹ 2939 ، سوشل موبلائزر 5878، یو سی ایم اوز 525 اور فوکل پرسن 166 ہوں گے،
محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں سکولوں میں بھی جا کر بچوں کو ٹائیفائید کے انجکشن لگائیں گے
ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں والدین ہمارے ساتھ تعاون کریں،