ٹائٹل کی چھپائی۔ریٹس میں بڑا گھپلا۔تین برسوں میں کئی سو گنا کا اضافہ کیا گیا

شہبازاکمل جندران۔۔۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ میں پری نرسری سے 12ویں جماعت تک کتابوں کے اور نویں دسویں و 11ویں 12 ویں جماعت کی پریکٹیکل کی کاپیوں کے سرورق کی چھپائی کے ریٹس میں مبینہ بڑے گھپلے کا انکشاف سامنے آیا یے۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے 21-2020 سے 23-2022 تک تین برسوں کے دوران ٹائٹل پیج کی چھپوائی کے ریٹس میں کئی سو گنا اضافہ کیا یے۔

سال 21-2020 میں ٹائٹل پیج کی چھپائی پر بورڈ نے 13 کروڑ 56لالھ روپے خرچ کئے جو 143 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر سال 22-2021 میں 48 کروڑ 91 لاکھ روپے ہوگئے۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ
جبکہ سال 23-2022 کے لئے پی سی ٹی بی نے کتابوں اور پریکٹیکل نوٹ بکس کے کور پیجز کی اشاعت کے لئے ایک ارب 22 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کیئے ہیں۔جو کہ سال22-2021 کی نسبت دو سو گنا سے بھی زائد ہے۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ
تاہم ایم ڈی پی سی ٹی فاروق منظور کی سربراہی میں پی سی ٹی بی کے پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک ارب 22 کروڑ 40 لاکھ روپے پر بھی اکتفا نہیں کیا بلکہ ایک ارب 85 کروڑ روپے کا ٹینڈر دیدیا ہے۔
جس سے بورڈ کو مالی طورپر مزید 60 کروڑ روپے سے زائد کے نقصان کا سامنا ہے۔
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ
ذرائع کے مطابق 6 کروڑ 57 لاکھ سے زائد ٹائٹل کورز کی چھپوائی پر 20 روپے سے زائد ریٹ پر ایک ارب 32 کروڑ روپے سے زائد فنڈز کے ٹینڈر بھرے گئے ہیں

اسی طرح 71 لاکھ سے زائد ٹائٹل کورز کی چھپوائی پر 19 روپے سے زائد ریٹ پر 13 کروڑ روپے سے زائد فنڈز کے ٹینڈر بھرے گئے ہیں
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ
جبکہ 8 لاکھ سے زائد ٹائٹل کورز کی چھپوائی پر 17 روپے سے زائد ریٹ پر ایک کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد فنڈز کے ٹینڈر بھرے گئے ہیں
اسی طرح ایک کروڑ 33 لاکھ سے زائد ٹائٹل کورز کی چھپوائی پر 16 روپے سے زائد ریٹ پر 22 کروڑ روپے سے زائد فنڈز کے ٹینڈر بھرے گئے ہیں

اور ایک کروڑ 2 لاکھ سے زائد ٹائٹل کورز کی چھپوائی پر 15 روپے سے زائد ریٹ پر 15 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد فنڈز کے ٹینڈر بھرے گئے ہیں

بتایا گیاہے کہ پی سی ٹی بی ،تعلیمی سال 24-2023 کی پہلی سے بارہویں جماعت تک کی 63 کے قریب کتابوں اور تعلیمی سال 23-2022 کی پریکٹیکل کی کاپیوں کے 9 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ٹائٹل یا کورپیج کی تیاری پر تقریبا” ایک ارب 85 کروڑ روپے سے زائد فنڈز خرچ کررہا ہے۔

اس سلسلے میں UBC..MARYAH..LE TOP اور SILVER نامی چار کمپنیوں کو پری کو آلیفکیشن میں کلین چٹ دی گئی یے جبکہ ضیاالقرآن نامی پانچویں فرم کو تکنیکی طورپر مقابلے سے باہر کر دیا گیا ہے

ادھر ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ UBC نامی فرم کو گزشتہ کئی برسوں سے ٹائٹل کور کی چھپوائی کا ٹینڈر الاٹ کیا جارہا ہے۔جبکہ چاروں77 کمپنیوں نے زیر موضوع ٹینڈر میں ایم ڈی پی سی ٹی بی فاروق منظور کی مبینہ ملی بھگت کے تحت مختلف جماعتوں کی کتابوں کے ٹائٹل پیج چھاپنے کے لئے دیئے گئے ریٹس میں مقابلے کی بجائے ایک دوسرے کو Support کیا جس سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

علم میں آیا ہے کہ چاروں پری کو آلیفائیڈ فرموں نے ایم ڈی پی سی ٹی بی کی مشاورت سے آپس میں مل بیٹھ کر ان کتابوں کے ٹائٹل کور کی چھپوائی کے لئے ٹینڈر کے ریٹ بھرےاور یہ فرمیں ایک ہی سائز کے ٹائٹل پیج کی چھپوائی کے لیئے مختلف کلاسوں کی کتابوں کے لئے مختلف ریٹس بھرتی رہیں تاکہ ایک دوسرے کو فائدہ دیا جاسکا۔اور کروڑوں روپے کی کمیشن مبینہ طور پر ایم ڈی و دیگر کو بھی دی گئی۔