اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ و زیراعظم کا وژن ہے بینکاری نظام ہر طبقے کو میسر آئے، راست کے ذریعے ادائیگی چند سیکنڈز میں ہو جائے گی، راست فوری ادائیگی کا ایک نظام ہے، بینکاری ہر آدمی تک پہنچانے کیلئے راست بالکل مفت ہے،راست میں کوئی پوشیدہ چارجز نہیں ہیں، راست ایپ انٹرنیٹ بینکنگ کے چینلز پر موجود ہے۔
منگل کو اسلام آباد میں ملک کے پہلے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم ” راست “ کے اجرا ءکی تقریب کا انعقاد کیا گیا راست کے تحت کم مالیت کی ریٹل پیمنٹس اور رقوم کی منتقلی ڈیجیٹل طریقے سے آسان ہوگی ، راست پروگرام سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تیار کیاگیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے ۔ راست پروگرام شہریوں ،کاروبار اور حکومتی اداروں کے مابین رقوم کی ترسیل ادائیگی کیلئے بنایاگیا ہے ،راست کے تحت کم مالیت کے ریٹل ادائیگی اور رقوم کی منتقلی ڈیجیٹل طریقے سے تیز اور سہل ہوں گی ، راست پروگرام مختلف مالیاتی اداروں کو مرکزی سسٹم تک رسائی وروابطہ قائم کرنے میں مدد گارثابت ہوگا پروگرام کے ذریعے وقت کی بچت کے علاوہ لاگت بھی کم آئیگی مختلف مالیاتی اداروں میں کمرشل بینک ، مائیکروفنانس ادارے وبینک اور حکومتی ادارے بھی شل ہیں ۔
راست کے اجراءسے عام آدمی کی بینکنگ چیلنجز اور الیکٹرانک ٹرانزیکشن تک رسائی فوری اور آسان ہوگی ، راست پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بینکنک کے نظام کو بہتر بنانے کی ہمیشہ ہدایت دی ہے ، بینک اب عام شہریوں کوبھی قرض فراہم کررہے ہیں راست ڈیجیٹل ادائیگی میںانقلاب برپا کرے گا راست کے چار خصوصی جزو ہیں ، راست کے ذریعے فوری ادائیگی ہوگی راست کیش ادائیگی کے برعکس فوری ڈیجیٹل ادائیگی ممکن بناتی ہے ، راست مکمل طور پر مفت خدمت ہے ،راست میں کوئی پوشیدہ چارجز نہیں ہیں ۔
راست کیلئے موبائل کے ذریعے رجسٹریشن ہوتی ہے راست، ایپ اور انٹرنیٹ بینکنگ کے چیلنجز پر موجود ہے ، راست کو کسی بھی بینک کے اکاونٹ سے منسلک کیا جاسکتا ہے ،وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ بینکاری نظام ہر طبقے کومیسر آئے ، نیا پاکستان سکیم کے تحت بینکوں نے 131ارب روپے قرض کی منظوری دی ، پاکستان میں ڈیجیٹل بینک کے قیام کیلئے فریم ورک تشکیل دیا ہے ڈیجیٹل بینک کم فیس کے ساتھ زیادہ سہولیات فراہم کریں گے ، نادراکے ساتھ ملکر اکاونٹ کھولنے کیلئے بائیومیٹرک کی سہولت پر اشترا ک کیا ہے ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بینکاری نظام میںشامل کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں گزشتہ مالی سال میں 500ارب ڈالر کا ای بینکنگ کے ذریعے لین دین ہوا۔