ٹرمپ 58

وینزویلا کیساتھ ممکنہ جنگ خارج از امکان نہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے ساتھ ممکنہ جنگ کے امکان کو خارج نہیں کر رہے، تمام آپشنز میز پر ہیں۔

امریکی ٹی وی کو ایک ٹیلیفونک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وینزویلا کے قریب آئل ٹینکروں کی مزید ضبطگیاں کی جائیں گی۔ایک فون انٹرویو میں جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس امکان کو مسترد کرتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات جنگ کا باعث بن سکتے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ میں اس پر بات نہیں کرتا۔

اس سوال پر کہ کیا یہ اقدامات جنگ کا سبب نہیں بن سکتے تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک امکان ہے، مزید تیل بردار جہاز ضبط ہوں گے۔جب اس حوالے سے وقت کے بارے میں پوچھا گیا تو ٹرمپ نے کہا کہ یہ حالات پر منحصر ہے اور اگر وہ یہ حماقت کرتے رہے تو وہ سفر کرتے ہوئے ہماری بندرگاہوں پر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں