کراکس (رپورٹنگ آن لائن)وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے ملک میں 7 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کارروائی میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
اپنے بیان میں وینزویلا کی قائم مقام صدر نے کہا کہ امریکا کی جانب سے صدر مادورو کے خلاف کارروائی میں ہمارے جوانوں اور شہریوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔خیال رہے کہ وینزویلا پر امریکی حملے کے بعد وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر طیارے میں نیویارک پہنچایا گیا جہاں انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔








