ندا ڈار

ویمن لیگ سے پاکستانی پلیئرز کے کھیل میں نکھار آئے گا’ندا ڈار

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی سینئر آل رائونڈر ندا ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ویمنز لیگ کے آغاز سے نئی آنے والی پلیئرز کو کافی فائدہ ہوگا اور پاکستانی پلیئرز کے کھیل میں نکھار آئے گا۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ندا ڈار کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں بس ہمیں مواقعوں کی تلاش ہے، فرنچائز کرکٹ سے پوری دنیا میں نیشنل ٹیموں کو فائدہ ہوتا ہے، کافی عرصہ سے ہم سب کی خواہش تھی کہ پاکستان میں ویمن لیگ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ویمن فرنچائز لیگ کی وجہ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور لیگ میں دنیا کے دیگر ملکوں کی پلیئرز کیلئے بھی موقع ہوگا، ویمن کرکٹ کی ترقی کیلئے اس طرح کی لیگ بہت ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ویمن کرکٹ نے کافی طویل سفر طے کیا ہے ، نوجوان پلیئرز کے پاس موقع ہے کہ وہ جلد از جلد نئی چیزیں سیکھیں۔