آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

وشاکا پٹنم(رپورٹنگ آن لائن) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے 14 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔

جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے بنگلادیش کی جانب سے ملنے والا 233 رنز کا ہدف 49.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹرائیون 62اور ماریزان کپ نے 56رنز بنا کر نمایاں رہیں، نادین ڈی کلرک نے 37 اور وولوارڈٹ نے 31 رنز بنائے۔

قبل ازیں بھارت کے شہر وشکاپٹنم میں ہونیوالے میچ میں بنگلادیش وینمز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔بنگلادیش کی جانب سے شورنا اکتر 51 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہیں، شرمین اختر نے 50، فرغانہ حق نے 30 اور کپتان نگار سلطانہ نے 32 رنز بنائے۔