ویمنز ورلڈ کپ

ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین فائنل آج کھیلا جائے گا

کرائسٹ چرچ(ر پورٹنگ آن لائن) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں دفاعی چمپئن انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان فائنل (آج) اتوار کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا۔تفصیلات کیمطابق ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین فائنل (آج )اتوار کوکھیلا جائے گا۔

سیمی فائنل مرحلے میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست سے دوچار کیا،آسٹریلیا ویمنز کو سب سے زیادہ 6بار عالمی کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے ،انگلش ٹیم 4 ورلڈ کپ جیت چکی ہے، آسٹریلوی ٹیم کو میگ لیننگ لیڈ کر یں گی اور انگلینڈ کی ٹیم ہیتھر نائٹ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔